آپ کی پریکٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا
- صحت مند رہنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے گلیسگو میں بہت سی خدمات دستیاب ہیں۔ ان میں سے کچھ خدمات تک براہ راست رسائی حاصل کی جا سکتی ہے (نیچے دیکھیں)، اور دیگر کے لئے آپ کا کسی جی پی پریکٹس (سرجری) میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
- جب آپ اپنے طبی عارضہ کے بارے میں کسی جی پی سے رجوع کرنا چاہتے ہوں تو دیکھے جانے کا انتظام کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ آپ اس سرجری سے رابطہ کریں جس میں آپ رجسٹرڈ ہیں۔ اگر آپ سرجری میں جاتے ہیں اور آپ نے اپوائنٹمنٹ نہیں لیا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو نہ دیکھا جائے۔ پریکٹس آپ سے کسی دوسرے وقت میں آنے کے لئے کہہ سکتی ہے، یا صلاح دے سکتی ہے کہ آپ کو طبی نگہداشت کے کسی دیگر پیشہ ور فرد یا دیگر خدمت کے ذریعہ دیکھا جائے۔
- جب آپ اپنے طبی عارضہ کے بارے میں اپنے جی پی سے ملیں گے تو وہ مزید جانچ انجام دئے جانے کا انتظام کر سکتا یا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو وہ ان جانچوں کے انتظامات اور اس بارے میں بتائیں گے کہ آپ کو نتائج کس طرح ملیں گے۔ یہ جانچیں پریکٹس کے اندر یا کہیں اور انجام دی جا سکتی ہیں۔
- اگر آپ کا جی پی سمجھتا / سمجھتی ہے کہ آپ کو کسی متخصص ڈاکٹر یا طبی نگہداشت کے کسی دیگر پیشہ ور فرد کے ذریعہ دیکھے جانے کی ضرورت ہے تو وہ آپ کو ریفر کرے گا یا کرے گی۔ آپ اپنے جی پی کے ذریعہبغیر ریفر کئے گئےNHS کے کسی متخصص سے ملنے کے لئے اپوائنٹمنٹ نہیں لے سکتے۔
- اگر آپ کو کسی دوا کی ضرورت ہے تو جی پی آپ کو ایک نسخہ دے گا/دے گی جسے آپ کو کسی فارمیسی میں لے جانے کی ضرورت ہوگی، جو آپ کے لئے دوا مہیا کرے گی۔
- اگر آپ کسی مرد یا خاتون جی پی سے ملنے کو ترجیح دیتے ہیں تو برائے مہربانی رجسٹریشن کرانے سے پہلے پریکٹس سے معلوم کر لیں، کیوں کہ کچھ پریکٹسیز میں صرف مرد یا پھر صرف خاتون ڈاکٹرز ہو سکتے ہیں۔
- ایک ترجمانی خدمت دستیاب ہے اور پریکٹس کسی ایسے ترجمان کا انتظام کر سکتی ہے جو روبرو یا بذریعہ ٹیلیفون کام کر سکے۔
- اگر آپ کو ترجمانی خدمت استعمال کرنے کی ضرورت ہے تو برائے مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ اپوائنٹمنٹ لیتے وقت ہی استقبال کنندہ سے اس کا انتظام کرنے کو کہیں۔
- اگر آپ کی طرف سے کوئی اور شخص پریکٹس سے رابطہ کر رہا ہے تو برائے مہربانی انہیں یاد دلائیں کہ استقبال کنندہ سے ایک ترجمان مختص کرنے کے لئے کہیں۔
اپنی مدد کرنے میں اپنی پریکٹس کی مدد کریں
- پریکٹسیز مصروف جگہیں ہو سکتی ہیں اور عملہ اپنے مریضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے سخت کوشش کرتا ہے – بدلے میں آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ شائستہ اور مہذب انداز میں پیش آئیں۔ اور کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو آپ کر سکتے ہیں جن سے پریکٹس کو ہموار طریقہ سےسرجریاں چلاتے رہنے میں مدد ملتی ہے، تاکہ لوگوں کو مناسب وقت پر دیکھا جائے۔
- جب آپ کوئی اپوائنٹمنٹ لیں تو برائے مہربانی دئے گئے وقت پر تشریف لائیں، اور اگر آپ آنے سے قاصر ہوں تو برائے مہربانی پریکٹس کو پیشگی اطلاع دیں، تاکہ اس اپوائنٹمنٹ کو کوئی ایسا دوسرا شخص استعمال کر سکے جسے اس کی ضرورت ہے۔
- اگر آپ اپوائنٹمنٹس میں نہیں آتے ہیں تو پریکٹس آپ کا رجسٹریشن ختم کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس پریکٹس کے مریض نہیں رہ جائیں گے اور وہ مزید آپ کو نہیں دیکھیں گے۔
- اگر آپ کے خاندان کے ایک سے زائد افراد کو ڈاکٹر یا طبی نگہداشت کے دیگر پیشہ ور فرد سے ملنے کی ضرورت ہے تو برائے مہربانی ہر مریض کے لئے ایک اپوائنٹمنٹ لیں۔
- اگر آپ کو کسی پیچیدہ طبی مسئلہ پر بات کرنی ہو تو برائے مہربانی استقبال کنندہ کو آگاہ کریں تاکہ ایک مناسب طوالت کے اپوائنٹمنٹ کا انتظام کیا جا سکے۔
- اگر آپ کا پتہ اور / یا ٹیلیفون یا موبائل فون نمبر بدل جائے تو برائے مہربانی پریکٹس کو مطلع کریں۔
کون سی دیگر مدد دستیاب ہے
- اگر آپ کو کھانسی یا زکام ہے یا اگر آپ کے بچہ کو کوئی معمولی بیماری لاحق ہے تو آپ کا فارماسسٹ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
- اگر آپ کو آنکھ سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو آپ کو کسی ماہر امراض چشم کے پاس جانا چاہئے۔
- اگر آپ کو دانت سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو آپ کو دانت کے کسی ماہر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے۔
- اگر آپ کو پیر سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو آپ: پیر – جمعہ 8 بجے صبح سے 8 بجے شام تک، ہفتہ کو 9 بجے صبح سے 1 بجے دن تک 0141 347 8909 پر ٹیلیفون کرتے ہوئے یا: AHP.Appointments@ggc.scot.nhs.uk پر ای میل کرتے ہوئے خود کو پیر کے عوارض سے متعلقہ شعبہ میں ریفر کر سکتے ہیں۔
- آپ خود کو فیزیوتھریپی میں ریفر کر سکتے ہیں:
www.nhsggc.org.uk/your-health/health-services/msk-physiotherapy/
- اگر آپ کو کسی متخصص سے ملنے کی ضرورت ہے تو آپ کا جی پی آپ کو ریفر کرے گا/ کرے گی۔
- اگر آپ کی طبیعت اس وقت خراب ہوتی ہے جب آپ کی سرجری بند ہو تو برائے مہربانی حسب معمول سرجری کے نمبر کو ڈائل کریں اور آپ کی کال اوقات کار کے علاوہ خدمت کی طرف منتقل کر دی جائے گی یا متبادل کے طور پر کال کرنے کے لئے آپ کو کوئی دوسرا ٹیلیفون نمبر دیا جائے گا۔
- NHS24 کے ذریعہ 24 گھنٹے والی ایمرجنسی خدمت فراہم کی جاتی ہے۔ آپ ان سے ٹیلیفون نمبر: 111 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کا ویب سائٹ پتہ ہے: www.nhs24.scot
- وہاں معمولی چوٹوں سے متعلق یونٹیں بھی ہیں جن میں عملہ تشخیص کرے گا اور پھر معمولی چوٹ کا یا تو علاج کرے گا یا پھر، اگر انہیں کوئی پریشانی زیادہ سنگین لگے گی تو، وہ آپ کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا انتظام کریں گے۔
- نیو اسٹابہل ہاسپٹل[New Stobhill Hospital]، 133 Balornock Road, Glasgow, G21 3UW۔MIU،9 بجے صبح سے 9 بجے شام تک، پیر – اتوار کھلا ہوتا ہے، ٹیلیفون:0141 355 1536
- نیو وکٹوریہ ہاسپٹل[New Victoria Hospital]، Grange Road, Glasgow G42 9LE۔MIU،9 بجے صبح سے 9 بجے شام تک، پیر – اتوار کھلا ہوتا ہے، ٹیلیفون:0141 347 8474
- ویلآف لیون[Vale of Leven]، Main Street, Alexandria, G83 OUA۔MIU،8بجےصبحسے9 بجےشام تک، پیر – اتوار کھلا ہوتا ہے، ٹیلیفون:01389 817345
- ویسٹ گلیسگو، یارک ہل ہاسپٹل سائٹ[West Glasgow, Yorkhill Hospital site]۔ MIU،9 بجے صبح سے 9 بجے شام تک، پیر – اتوار کھلا ہوتا ہے، ٹیلیفون:0141 201 0290
یہ موچ، جلن اور معمولی فریکچر سمیت متعدد چوٹوں کا علاج کر سکتے ہیں۔
- گریٹر گلیسگو میں، معمولی چوٹوں والے ایک سال سے کم عمر کے بچے رایل ہاسپٹل فار چلڈرن، نزد نیو QEUH (کوئین الزابیتھ یونیورسٹی ہاسپٹل)،میں لے جائے جانے چاہئیں؛ اور معمولی چوٹوں والے ایک سے پانچ سال تک کی عمر کے بچے رایل ہاسپٹل فار چلڈرن، نزد نیو QEUHمیں یا گلیسگو رایل انفرمریکے A&E میں لے جائے جانے چاہئیں۔
- کلائڈکے علاقہ میں، معمولی چوٹوں والے ایک سال سے کم عمر کے بچے رایل الیگزینڈرا ہاسپٹل، Corsebar Road, Paisley, PA2 9PNمیں لے جائے جانے چاہئیں؛ اور معمولی چوٹوں والے ایک سے پانچ سال تک کی عمر کے بچے پیسلےمیں رایل الیگزینڈرا ہاسپٹل، انورکلائڈ رایل ہاسپٹل،Larkfield Road, Greenock, PA16 OXN میں یا ویل آف لیون کی معمولی چوٹوں کی یونٹ میں لے جائے جانے چاہئیں۔
- 24 گھنٹے ایمرجنسی اور حادثہ کے شعبہ جات درج ذیل جگہوں میں واقع ہیں:
- گلیسگو رایل انفرمری، 84 Castle Street, Glasgow, G4 OSF - ٹیلیفون:0141 211 5608
- انورکلائڈ رایل ہاسپٹل،Larkfield Road, Greenock, PA16 OXN - ٹیلیفون:01475 504351
- کوئین الزابیتھ یونیورسٹی ہاسپٹل، 1345 Govan Road, Glasgow G51 4TF- ٹیلیفون:0141 452 2811
- رایل الیگزینڈرا ہاسپٹل، Corsebar Road, Paisley, PA2 9PN - ٹیلیفون: 0141 314 6195